Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحان پر لکچر

دفتر سیاست میں آج اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحان پر لکچر

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تحت ہائر سیکنڈری لیول امتحان ایل ڈی سی ؍ ڈیٹا انٹری آپریٹرس پوسٹ کے تقررات کے لئے ماہ مارچ میں مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی ہوگا۔ آبجکٹو ٹائپ نوعیت کے سوالات جنرل نالج، ذہانت ریاضی اور انگریزی کے ہوں گے۔ جو امیدوار اس کے فارمس داخل کرچکے ہیں ان کیلئے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر اتوار 6 جنوری کو لڑکیوںکیلئے 11 تا 2 بجے دن اور لڑکوں کیلئے 2 تا 5 بجے گائیڈنس پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر خواجہ علی شعیب اسوسی ایٹ پروفیسر پراجکٹ پر مشق کرواتے ہوئے لکچر دیں گے۔ ایم اے حمید امتحانی پرچہ سے واقفیت کیلئے کیریئر پر لکچر دیں گے۔ اس موقع پر سوالی پرچے اور گائیڈس مہیا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT