Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج ایم بی اے امیدواروں کیلئے روزگار پر سمینار

دفتر سیاست میں آج ایم بی اے امیدواروں کیلئے روزگار پر سمینار

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایم بی اے امیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع پر ایک معلوماتی سمینار و گائیڈنس پروگرام 19 اکٹوبر اتوار کو ڈھائی تا 5 بجے دن دفتر سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ اس میں آئی پی ای اسوسی ایٹ پروفیسر مس شاہین، مرزا ظہیر بیگ سائنٹسٹ کنگ فہد یونیورسٹی سعودی عربیہ ماہر پرسنالٹی ڈیولپمنٹ رہنمائی کریں گے۔ احمد بشیرالدین فاروقی نے ایم بی اے لڑکے ؍ لڑکیوں سے اپنے سی وی کے ساتھ شرکت کی اپیل کی۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست پروگرام کوآرڈینیٹر ہے۔ اس موقع پر اہم نکات برائے حصول ملازمت دیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT