Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج جناب عابد رسول خاں کی تہنیتی تقریب

دفتر سیاست میں آج جناب عابد رسول خاں کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( راست ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام جناب عابد رسول خاں صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن و معزز اراکین کمیشن کی تہنیتی تقریب 22 اپریل کو شام 6-30 بجے محبوب حسین جگر ہال روزنامہ سیاست منعقد ہوگی ۔ جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ جسٹس ای اسماعیل صدر ملی تعلیمی بورڈ ، پروفیسر کانچا ایلیا ممتاز اسکالر ، مولانا حافظ پیر شبیر ، بھاسکر بینی (ایڈوکیٹ ) ، خلیق الرحمن سادات ایجوکیشن سوسائٹی ، محمد علی الدین قادری سکریٹری ایلڈرس ٹینک مخاطب کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی نظامت کریں گے ۔ ڈاکٹر شیخ سیادت علی شکریہ ادا کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT