Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج حجامہ پر ڈاکٹر بدرفاطمہ کا لکچر

دفتر سیاست میں آج حجامہ پر ڈاکٹر بدرفاطمہ کا لکچر

حیدرآباد ۔ 19 جولائی (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کی طبی اہمیت و افادیت پر امریکہ کی ماہر امراض اطفال و ماہر حجامہ ڈاکٹر بدر فاطمہ خاں مشی گن جنہوں نے حجامہ پر امریکہ کے مختلف مقامات پر مہمان لکچر دیئے ہیں۔ 20 جولائی اتوار کو 11 تا ایک بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس مہمان لکچر دیں گے۔ ڈاکٹر واسعیہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج صدارت کریں گی۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ ڈاکٹر بدر فاطمہ خاں نے گاندھی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور امریکہ میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ ڈاکٹر سید زین العابدین خاں، ماہر حجامہ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب، ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کنوینرس نے تمام اطباء، ڈاکٹرز ریسرچ اسکالرس اور طبی کالج کے طلباء و طالبات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT