Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج خواتین کا حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں آج خواتین کا حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اور دیگر لیڈی ڈاکٹرس علاج کریں گے

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اور دیگر لیڈی ڈاکٹرس علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے خواتین بروز چہارشنبہ 18 جون 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی حجامہ لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور حجامہ کے ذریعے علاج کریں گے ۔ مریضوں سے حجامہ کے لیے علحدہ فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ تمام خواتین جواس سے قبل بھی حجامہ کرواچکے ہیں اور سنت کی روشنی میں حجامہ کروانا چاہتے ہیں وہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک ربط کر کے درج کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT