Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج روزگار گائیڈنس پروگرام

دفتر سیاست میں آج روزگار گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 جنوری (سیاست نیوز) مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے ملازمتوں کے امتحانات، اعلانات اور ان کے رہنمایانہ نکات پر معلومات اور رہنمائی کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 10 جنوری کو روزگار گائیڈنس پروگرام میں ایک بجے تا 3 بجے دن ٹیچرس کے ڈی ایڈ، بی ایڈ امیدواروں کیلئے تعلیمی فلسفہ لکچر اور ماڈل ٹسٹ پھر 3 بجے تا 5 بجے شام ڈگری اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کیلئے ریلوے میں ملازمتیں اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ II کے امتحانات کی معلومات اور تمثیلی امتحان ہوگا جبکہ 5 تا 7 بجے شام پولیس کانسٹیبلس کے انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے تحریری پریلمنری امتحان، اس کے نصاب اور فزیکل ٹسٹ میں 100  میٹر دوڑ، لانگ جمپ، شارٹ ٹسٹ، 800 میٹر کی معلومات اور پولیس ریکروٹمنٹ کی ایم اے حمید تفصیلات بتائیں گے۔ اہل امیدوار وقت پر شرکت کرکے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT