Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج سرکاری ملازمتوں کیلئے تمثیلی امتحان

دفتر سیاست میں آج سرکاری ملازمتوں کیلئے تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) مختلف سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات کے نمونہ سوالات سے واقفیت امتحانی تیاری، منصوبہ بندی اور کامیابی کے ساتھ حصول روزگار کے اصول پر ایک تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) اتوار 16 اگست 2 تا 4 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعیم جاوید ھدف سعودی عربیہ کا توسیعی لکچر ہوگا اور بہانہ سازی سے بہادری اور کامیابی کی طرف اہم نکات بتائے جائیں گے۔ اس مقصدی پروگرام میں وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT