Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج عربی زباندانی و قرآن فہمی کورس کی افتتاحی تقریب

دفتر سیاست میں آج عربی زباندانی و قرآن فہمی کورس کی افتتاحی تقریب

جناب ظہیرالدین علی خان افتتاح کریں گے، سرکردہ عربی پروفیسرس کی شرکت

جناب ظہیرالدین علی خان افتتاح کریں گے، سرکردہ عربی پروفیسرس کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 اپریل (راست) روزنامہ سیاست کے زیراہتمام شائقین عربی کیلئے چھ ماہ پر مشتمل عربی زباندانی و قرآن فہمی کورس کی افتتاحی تقریب گولڈن جوبلی ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست واقع عابڈس پر 19 اپریل کو 11 تا ایک بجے دن منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کریں گے جس میں پروفیسر سید جہانگیر ڈین اسکول آف عربی و فارسی، پروفیسر سید بدیع الدین صابری سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر سیدہ طلعت سلطانہ صدر شعبہ عربی یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی و چیرپرسن بورڈ آف اسٹڈیز شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی کالج آف سائنس سیف آباد خطاب کریں گے۔ تقریب کا آغاز حافظ و قاری محمد عبدالرحمن کی قرأت کلام پاک اور جناب غلام دستگیر خان کی نعت شریف سے ہوگا۔ شائقین عربی سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے راست یا فون نمبر 9885720014 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT