Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج نعتیہ مشاعرہ ’ نکہت مدینہ ‘

دفتر سیاست میں آج نعتیہ مشاعرہ ’ نکہت مدینہ ‘

جناب زاہد علی خاں مدیر سیاست صدارت کریں گے

جناب زاہد علی خاں مدیر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : قلی قطب شاہ یکتا آرٹس کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے ضمن میں نعتیہ مشاعرہ ’’ نکہت مدینہ ‘‘ 16 جنوری بروز جمعہ کو 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر منعقد ہوگا ۔ مشاعرہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی ایس اے شکور ، محمد قمر الدین ، نواب کاظم علی خاں ، اور جناب خلیق الرحمن شرکت کریں گے ۔ سلطان مرزا کی حمد باری تعالیٰ سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ مدعو شعراء حضرات فاروقی عارفی ، خواجہ ابراہیم علی منیر قادری ملتانی ، یوسف روش ، ڈاکٹر ایس ایم محمود موسوی ، خاں اطہر ، کامل حیدرآبادی ، زاہد حسین زاہد ، یوسف الدین یوسف ، طیب پاشاہ قادری ، اطیب اعجاز ، عثمان مرزا ، حسین مجاہد الدین ، مرزا مسعود بیگ نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ یوسف الدین یوسف نظامت کریں گے ۔ کنوینر پروگرام احمد صدیقی مکیش ہوں گے ۔ زاہد حسین زاہد آرگنائزر نے باذوق سامعین سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT