Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج پالی ٹیکنیک انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ

دفتر سیاست میں آج پالی ٹیکنیک انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس ’ پالی سیٹ ‘ 22 اپریل کو مقرر ہے ۔ جو میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری ، کے 120 ابجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کا ہوگا ۔ اس میں شریک ہونے والے طلبہ کو او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق نمونہ پرچہ سوالات سے واقفیت کے لیے ایک اہم تمثیلی امتحان بروز جمعرات 20 اپریل کو صبح 9 تا 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ایم اے حمید طلبہ کی رہنمائی کریں گے ۔۔

 

خواتین کا حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے ایک روزہ حجامہ کیمپ 23 اپریل اتوار کو ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ میں صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسی خواتین جو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 پر 9 بجے دن سے 5 بجے شام تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

 

انٹر میڈیٹ ناکام طلبہ کیلئے اڈوانسڈ
سپلیمنٹری امتحان کی کوچنگ کلاسیس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ناکام طلبہ کو ایم پی سی ، بی پی سی اور کامرس فرسٹ / سکنڈ ایر کی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان کی کوچنگ کلاسیس مختصر مدتی امتحانی نقطہ نظر سے سری چندرا کالج چارمینار موتی گلی روڈ پر ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی رکھی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985056101 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT