Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج ڈاکٹر یاسر عرفات کا طب نبویؐ پر خصوصی لیکچر

دفتر سیاست میں آج ڈاکٹر یاسر عرفات کا طب نبویؐ پر خصوصی لیکچر

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ’ دور حاضر کی بیماریاں اور ان کا طب نبویؐ کی روشنی میں علاج ‘ کے عنوان پر ڈاکٹر یاسر عرفات ایم ڈی ( وانم باڈی ) ٹاملناڈو کا خصوصی لکچر 19جنوری کو 3بجے دن محبوب حسین جگر حال، احاطہ روزنامہ ’سیاست‘ میں مقرر ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق احمد چیرمین یونانی کیپ ٹاون یونیورسٹی ساؤتھ افریقہ ، ڈاکٹر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی امریکہ بھی شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر یاسر عرفات کو مذکورہ عنوان پر ملک اور بیرون ملک کئی لیکچرس دینے کا اعزاز حاصل ہے۔وہ اپنی محنت اور جستجو کے ذریعہ برصغیر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ڈاکٹر یاسر عرفات کا نہایت مخلص اور ہمدرد اطباء میں شمار ہوتا ہے جن کی زندگی کا مقصد طب نبویؐ کو عام کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ انہیںعلاج طب نبویؐ میں مہارت حاصل ہے، وہ اپنے اس عظیم فن کو پچھلے کئی سالوں سے انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کرتے آرہے ہیں۔’ دور حاضر کی بیماریاں اور ان کا طب نبویؐ کی روشنی میں علاج ‘ کے اس لکچر میں ڈاکٹر ز، اطباء ، ریسرچ اسکالرس، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT