Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج گولڈ جیولری کی تجارت وروزگار پر سمینار

دفتر سیاست میں آج گولڈ جیولری کی تجارت وروزگار پر سمینار

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) گولڈ جیولری کی تجارت اور روزگار کے موقع (پروفیشنل جیولر کورس) کے ذریعہ سونے کی پہچان قیراط کی پہچان اور ریٹیل اور ہول سیل میں ٹریڈنگ میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ یہ خودروزگار کیلئے ممدومعاون ثابت ہوگا۔ مسلم اقلیتی نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ایک وجہ ٹیکنیکی مہارت میں کمی کا باعث ہے۔

اگر اس کمی کو پورا کردیا جائے تو بے شمار نوجوان روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جناب محمد رشیدالدین جوہری جو انٹرنیشنل جیمالوجیکل اکیڈیمی کے بانی ہیں اور 20 سال سے تجربہ رکھتے ہیں جنہوں نے ایک ایسا کورس تیار کیا ہے جس کی ٹریننگ حاصل کرتے ہوئے ماہر جوہری بن سکتے ہیں۔ اس کورس کی مدت دو ماہ رکھی گئی ہے جس کے بعد ملازمت کے مواقع دستیاب رہیں گے۔ کورس پر دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں 26 جنوری کو شام 6 تا 8 بجے شب سمینار رکھا گیا ہے۔ اس کورس کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہونا چاہئے۔ مزید تفصیلات اور سمینار سے متعلق فون نمبر 9573592672 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT