Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج گیہوں کی گھاس کے جوس کی اہمیت پر لکچر

دفتر سیاست میں آج گیہوں کی گھاس کے جوس کی اہمیت پر لکچر

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے ، ڈی سریال خطاب کرینگے

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کرینگے ، ڈی سریال خطاب کرینگے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام 15 نومبر ہفتہ کو گیہوں کی گھاس کے جوس کی اہمیت و افادیت اور طبی فوائد پر تاریخی نظام کالج کے سابق طالب علم مسٹر سریال ریڈی کا لکچر منعقد ہوگا ۔ صبح 10 بجے دن سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں شروع ہونے والے اس لکچر کی صدارت ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کریں گے ۔ ڈاکٹر حبیب احمد ابتداء میں جوس کی طبی افادیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ محمد ریاض احمد اور فیض محمد اصغر کارروائی چلائیں گے ۔ واضح رہے کہ 71 سالہ ڈی سریال ریڈی گذشتہ 5 برسوں سے گیہوں کے گھاس کے جوس پر ریسرچ کررہے ہیں اور انہوں نے باضابطہ اس جوس کی فروخت کا بھی آغاز کیا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گیہوں کی گھاس کا جوس کینسر جیسے جان لیوا مرض میں بھی کارآمد ہے ۔ اس سے نہ صرف جسم سے فاسد مادوں کا اخراج عمل میں آتا ہے بلکہ انسان کے مدافعتی نظام بھی مضبوط و مستحکم ہوتا ہے یہ جوس آکسیجن کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔ خاص طور پر بی پی ، شوگر کو کنٹرول میں رکھتا ہے ۔ خون کی کمی کا شکار مرد و خواتین میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ اسی وجہ سے اسے ڈاکٹروں کا ڈاکٹر کہا جاتا ہے ۔ یہ گھاس آپ اپنے گھروں میں بھی اگا سکتے ہیں ۔ گیہوں کی گھاس کے جوس کے استعمال سے جوڑوں کا درد بھی دور ہوجاتا ہے ۔ یہ موٹاپے کو بھی دور کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ امراض کہنہ سے متاثرہ مریض بھی شفایاب ہوسکتے ہیں اور ایسے افراد جو برسوں سے مختلف زخموں میں مبتلا ہوں وہ بھی اسے استعمال کرتے ہوئے اپنے زخموں کو مندمل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT