Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں آج یوم دستور سمپوزیم

دفتر سیاست میں آج یوم دستور سمپوزیم

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) بام سیف تلنگانہ کے زیر اہتمام 26 نومبر ہفتہ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں یوم دستور منایا جائیگا ۔ دوپہر 2 تا 5 بجے شام اس سمپوزیم میں ماہرین قانون ماہرین سماجیات اور مختلف شعبوں سے وابستہ نمائندہ اصحاب ’ یوم دستور ‘ کے عنوان پر خطاب کرینگے ۔ واضح رہے کہ 26 نومبر 1950 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے دستور مدون کرکے پیش کردیا تھا ۔ اس دستورمیں ملک کے تمام پسماندہ طبقات اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تحفظات دئے گئے تاہم صرف مسلمانوں کے تحفظات پر سوالیہ نشان لگادیا گیا ۔ صدارت جناب جیون بھالے رام دہلی جنرل سکریٹری آل انڈیا بام سیف کریں گے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان مہمان خصوصی ہونگے ۔ جناب عثمان شہیدایڈوکیٹ ، مسٹر داس رام نائک وینکٹ راملو ایڈوکیٹ اور جناب غلام ربانی ایڈوکیٹ کے خطاب ہوں گے ۔ جناب حسین شہید نے عوام الناس سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT