Tuesday , December 11 2018

دفتر سیاست میں اتوار کو خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نگرانی کریں گی ، رجسٹریشن کا آغاز

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نگرانی کریں گی ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 20 اپریل ( 19 جمادی الثانی ) کو صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست مقرر ہے ۔ جس میں حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹرز ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی خواتین کا حجامہ کے ذریعے علاج کریں گی ۔ اسی طرح حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز منگل 22 اپریل 21 جمادی الثانی کو کیمپ کا 9 بجے دن سے 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال منعقد کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ماہر حجامہ کے زیر نگرانی مرد حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ادارہ سیاست نے چاند کی تاریخ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے علحدہ تواریخ میں حجامہ کیمپ رکھا ہے ایسے مریض جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، گھٹنوں کے درد ، پیٹھ کا درد ، پٹھوں کا اکڑاؤ ، کے علاوہ شوگر کے مریض ، عرق النساء ، زنانہ امراض ، بے خوابی ہو وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ حجامہ صحت مند مرد اور خواتین بھی کرواسکتے ہیں ۔ چاند کی 17 ، 19 ، 21 تاریخ حجامہ کروانے کے لیے بہترین دن ہے ۔ ان تاریخوں میں حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں میں شفا ہے ۔ ڈاکٹرز مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ حجامہ کیمپ کے خواہش مند مرد و خواتین اپنے نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے4 بجے دن تک رجسٹرڈ کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT