Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں انجینئرنگ / میڈیکل میناریٹی طلبہ کے لیے کونسلنگ پروگرام

دفتر سیاست میں انجینئرنگ / میڈیکل میناریٹی طلبہ کے لیے کونسلنگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کے دوسرے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کے لیے 24 اور 25 جولائی کو اسنادات کی تصدیق اور ویب آپشن مقرر ہے اس کے میناریٹی طلبہ کے لیے اتوار 24 جولائی کو صبح دس تا ایک بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کونسلنگ گائیڈنس پروگرام رکھا گیا ہے اور اتوار کو دوپہر 2 تا 5 بجے میڈیکل ( بی پی سی ) طلباء وطالبات کیلئے یم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کی 6 ہزار اور 10 ہزار رینک تک کے طلبہ کیلئے گائیڈنس پروگرام ہے ۔ ماہرین اور ایم اے حمید ہر طالب علم کو ان کے رینک کے لحاظ سے کونسلنگ کرینگے ۔ صبح اور دوپہر دو سیشن ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT