Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں حلف کا ’ ایک شام

دفتر سیاست میں حلف کا ’ ایک شام

ناظم الدین مقبول کناڈا کے نام ‘

ناظم الدین مقبول کناڈا کے نام ‘
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : لٹریری فورم ( حلف ) کے زیر اہتمام 14 نومبر بروز جمعہ شام ساڑھے چھ بجے گولڈن جوبلی ہال سیاست میں ’ ایک شام ناظم الدین مقبول کے نام ‘ مقرر ہے ۔ جناب ناظم الدین مقبول کناڈا ’ حلف ‘ کے ابتدائی اراکین میں سے ہیں ۔ انہوں نے ٹورنٹو میں اردو زبان کو زندہ رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ جناب ناظم الدین مقبول اس جلسے میں کناڈا میں اردو کی صورت حال پر روشنی ڈالیں گے ۔ جلسے کی صدارت پروفیسر بیگ احساس کریں گے جب کہ پدم شری مجتبیٰ حسین ، جناب زاہد علی خاں مدیر سیاست ، اور ادیب و صحافی جناب ناظم الدین مقبول مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب روف خلش ، جناب ناظم الدین مقبول کا تعارف پیش کریں گے ۔ محترمہ قمر جمالی جنرل سکریٹری حلف نے تمام ادب دوست احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT