Tuesday , December 11 2018

دفتر سیاست میں خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 18 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاک

حیدرآباد ۔ 18 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاکٹر سعدیہ کوثر خواتین کا علاج کریں گے۔ ایسے خواتین جو کمر درد، جوڑوں کے درد، گھٹنوں کے درد، پیٹھ کا درد، پٹھوں کا اکڑاؤ، امراض نسواں، بے خوابی،ذیابیطس ، بی پی، عرق النساء وغیرہ میں مبتلاء ہو وہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حجامہ صحت مند خواتین بھی کرواسکتے ہیں کیونکہ اس سے بدن انسان کی صحت معتدل رہتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ چاند کی تاریخ کی حدیث۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بہترین دن جس میں تم حجامہ کراسکتے ہو۔ وہ چاند کی 17 ، 19 اور 21 تاریخ ہے۔ ان تاریخوں میں حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں میں شفاء ہے۔ ڈاکٹرس مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے۔ مریضہ سے فی کپ 50 روپئے علیحدہ سے لئے جائیں گے۔ حجامہ کیمپ کے خواہشمند مریضہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن تا 4 بجے شام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT