Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

دفتر سیاست میں خواتین کے امراض کا مفت کیمپ

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو،

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت خواتین کیمپ 26 جنوری کو 10 بجے دن تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر آسیہ فرحین ایم ڈی، ڈاکٹر آسیمہ سلطانہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کے عام امراض کے علاوہ مخصوص امراض کی تشخیص کرے گی جس میں بانجھ پن، سفیدپلو، گردے یا پتے کی پتھری، موٹاپا، جگر کے امراض، شوگر کے امراض قابل ذکر ہیں۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ اس موقع پر پتھالوجیکل لیاب کے علاوہ ماہر امراض نسواں کے مختلف امراض میں کامیاب ادویات بھی اس موقع پر دیئے جائیں گے۔ ادویات اور لیاب کے معائنوں پر 20 فیصد ڈسکاونٹ رکھا گیا ہے۔ ماہر لیڈی ڈاکٹروں کا مفت مشورہ اور مفت تشخیص کیلئے تمام خواتین اپنے اپنے نام فون نمبر 040-24603666 پر 10 بجے دن سے 4 بجے دن تک رجسٹرڈ کروالیں۔

TOPPOPULARRECENT