Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں خواتین کے لیے مفت حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں خواتین کے لیے مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 23 مارچ کو 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی ڈاکٹر کوثر فاطمہ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 23 مارچ کو 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی ڈاکٹر کوثر فاطمہ ، ڈاکٹر منیر فاطمہ ، ڈاکٹر جویریہ عرشیں ، ڈاکٹر ہاجرہ ، ڈاکٹر سعدیہ کوثر خواتین کا علاج کریں گے ۔ ایسے خواتین جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، سر کا درد ، گھٹنوں کے درد ، امراض نسواں ، بے خوابی ، ذیابیطس ، بی پی ، عرق النساء میں مبتلا ہو اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ شوگر کے مریض جن کا شوگر لیول 150 ہو حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ حجامہ صحت مند خواتین بھی کرواسکتے ہیں ۔ کیوں کہ اس سے بدن انسان کی صحت معتدل رہتی ہے ۔ چاند رات کی 17 ، 19 اور 21 تاریخ کو حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں میں شفا ہوتی ہے ۔ ڈاکٹرس مرض کے لحاظ سے حجامہ کے کپ کا تعین کرتے ہیں اور مریض سے فی کس 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن جاری ہے ۔ خواہش مند خواتین اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT