دفتر سیاست میں دینیات کی کتاب رعایتی قیمت پر دستیاب

حیدرآباد۔ 18 جنوری (راست) دینیات کی کتاب (رومن انگلش مع عربی متن) جو اسکول و کالج کے طلباء جو اُردو سے نابلد ہے، ان کے لئے ترتیب دی گئی ہے جس میں کلمہ، نماز، وضو و غسل کا طریقہ، ارکان اسلام، خلفائے راشدین و عشرہ مبشر صحابہ کے نام، مختصر سیرت النبیؐ مع حضورؐ کے لڑکے و لڑکیوں کے نام، قمری مہینوں کے نام، ماں، باپ کے حقوق دوران زندگی و بعد از وفات ، اعمال جمعہ، لباس کے آداب، تجوید مع تلاوت کے آداب و فضائل، صبح و شام کے مسنون دعائیں، درود شریف، تہذیب و اخلاق کی چند باتیں وغیرہ درج ہیں۔ یہ کتاب دفتر سیاست عابڈس پر رعایتی قیمت صرف 20/- روپئے میں دستیاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT