Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں سرکاری ملازمتوں کے لیے انٹر ، ڈگری امیدواروں کے لیے تمثیلی امتحان

دفتر سیاست میں سرکاری ملازمتوں کے لیے انٹر ، ڈگری امیدواروں کے لیے تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں سرکاری محکمہ جات میں ملازمتوں کے لیے مختلف امتحانات ہورہے ہیں اور ہونے والے ہیں ۔ ان کے نمونہ سوالات سے واقفیت کے لیے ایک ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) اتوار 4 اکٹوبر صبح 11 بجے تا ایک بجے احاطہ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ انٹرویو اسکل اور روزگار کے مواقع پر پروفیسر ظہیر بیگ ( سعودی عربیہ ) کا لکچر ہوگا ۔ تلنگانہ کے معلومات اور نوٹس بھی مہیا کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT