Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ

حیدرآباد 9 مارچ (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز چہارشنبہ 19 مارچ کو صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنھوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کیا ہے، کی زیرن

حیدرآباد 9 مارچ (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز چہارشنبہ 19 مارچ کو صبح 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنھوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کیا ہے، کی زیرنگرانی ڈاکٹر محمد نذیر، ڈاکٹر محمد مشتاق، ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے۔ مریضوں سے کپ کی قیمت لی جائے گی۔ فی کپ 50 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے مریض جو گھٹنوں کے درد، کمر کے درد، گردن کے درد، پیٹھ کے درد، پٹھوں کے اکڑاؤ کے علاوہ شوگر کے مریض جن کا شوگر لیول 250 سے کم ہو، اس کے علاوہ صحتمند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ رجسٹریشن 11 تا 4 بجے دن تک فون نمبر 040-65699966 پر کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT