Thursday , December 13 2018

دفتر سیاست میں مرد حضرات کے حجامہ کیمپ کی تاریخ میں تبدیلی،28 کے بجائے 31 اگسٹ کو مقرر

حیدرآباد 24 اگسٹ (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز جمعرات 28 اگسٹ کو منعقد کیا جانے والا کیمپ بروز اتوار 31 اگسٹ 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے کہاکہ جو مریض بروز جمعرات 28 اگسٹ کو اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں وہ بروز اتوار 31 اگسٹ حجامہ کے لئے آئیں۔ ایسے مریض جو کیمپ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک اپنے نام تحریر کروائیں۔ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ آدھے سر کا درد ، کمر کا درد، گردن کا درد، جوڑوں کا درد، مردانہ کمزوری، موٹاپا، تھائی رائیڈ، شوگر کے مریض ، بی پی کے مریض کے ساتھ ٹسٹ کی روشنی میں بھی علاج کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے علیحدہ لئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT