Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں مصری قراء کا لحن آفرین مظاہرہ

دفتر سیاست میں مصری قراء کا لحن آفرین مظاہرہ

عالم اسلام میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا

عالم اسلام میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا
حیدرآباد۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) دفتر سیاست میں آج مصری قراء نے اپنے منفرد لحن میں قرآنی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے سامعین کو مسحور کردیا۔ عالمی قرآنی و روحانی مہم کے سلسلے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ہندوستان کا دورہ کرنے والے مصری قراء نے بعد نماز عصر دفتر سیاست گولڈن جوبلی ہال میں قرأت کلام پاک کے مختلف لحن و فنون کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں کے علاوہ کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم مولانا سید شاہ پیر شبیر نقشبندی افتخاری جانشین حضرت افتخار علی شاہ وطنؒ کی نگرانی میں ہندوستان کے دورہ کررہے مصری قرأ الشیخ یوسف ھندوئی اور الشیخ محمد سمیر بلال نے کلام پاک کی خوش الحانی کے ذریعہ تلاوت کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر مولانا پیر شبیر نقشبندی نے اپنے مخصوص انداز میں دُعا کی۔ دعا کے دوران عالم اسلام میں امن و آشتی کے علاوہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر جناب میر شجاعت علی جنرل منیجر روزنامہ سیاست، جناب سید خلیل محی الدین قادری سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب عرفان جابری سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب مخدوم محی الدین سب ایڈیٹر سیاست، جناب محمد علیم الدین صدیقی کرائم رپورٹر سیاست، قاری عبدالقیوم شاکر، جناب یوسف ہاشمی، جناب عبدالستار مجاہد اور دیگر موجود تھے۔ بعد افطار مصری قاری نے نماز مغرب کیلئے منفرد لحن میں اذان دی اور پھر مصری قاری کی امامت میں ہی نماز مغرب ادا کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT