Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں معذورین ، بیواؤں کیلئے وظائف کی رہبری

دفتر سیاست میں معذورین ، بیواؤں کیلئے وظائف کی رہبری

سینکڑوں مرد و خواتین کی شرکت ، حکومت کے وظائف اسکیم سے واقفیت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست اور ایم ڈی ایف کے تعاون و اشتراک سے تلنگانہ حکومت جو اپاہیج ، معذورین ، بیواؤں اور معمر مرد و خواتین کے لیے وظائف دے گی ، اس ضمن میں ان کی رہبری و رہنمائی کے لیے آج محبوب حسین جگر ہال ( احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز ) میں کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شریک ہو کر ریاستی حکومت کی جانب سے وظائف کے لیے رہنمائی حاصل کی ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت ضعیف افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپئے ، بیواؤں کو ایک ہزار روپئے ، معذورین کو 1500 روپئے مختص کی ہے ۔ جناب ایم اے قدیر ایم ڈی ایف کی نگرانی میں جناب سید سلیم الدین ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں اور محمد احمد نے ان افراد کی رہبری اور رہنمائی میں درخواستیں داخل کرنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا گیا ۔ جناب ایم اے قدیر نے بتایا کہ اس طرح کے کیمپ اور رہبری حاصل کرنے کے لیے تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں شہروں اور اضلاع سے بھی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے مرد و خواتین کے کئی کالس موصول ہوئے ہیں ۔ جنہیں مشورے اور درخواستوں کے داخل کرنے پر زور دیا گیا ۔ درخواست گذار کو اپنی درخواست کے ساتھ ملازم سرٹیفیکٹ ، بیواؤں کے لیے شوہر کے انتقال کا صداقت نامہ ، ضعیف افراد کے لیے آدھار کارڈ جن کی پیدائشی تاریخ کے لحاظ سے ان کی عمر 65 سال ہونا ضروری ہے ۔ درخواست گذار فارم کے ساتھ دو فوٹوز اور بینک پاس بک کو بھی منسلک کرنا ہوگا ۔ آج دونوں شہروں سے تقریبا 290 معذور ، بیواؤں اور معمرین کو درخواستیں داخل کرنے کے لیے رہبری کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT