Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں مفت حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات بروز ہفتہ 22 فروری ( 21 ربیع الثانی ) صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کی ہ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات بروز ہفتہ 22 فروری ( 21 ربیع الثانی ) صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے ایم ڈی یونانی حجامہ پر کی ہے کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد نذیر ، ڈاکٹر محمد مشتاق ، ڈاکٹر محمد مزمل ، ڈاکٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر اسٹاف مریضوں کا معائنہ کرے گا اور بعض تشخیصی کپ کی تعداد کے لحاظ سے علاج کیا جائے گا ۔ مریضوں کا معائنہ اور علاج مفت کیا جائے گا ۔ مگر مریض سے کپ کی قیمت فی کپ 50 روپئے وصول کی جائے گی ۔ ایسے مریض جو گھٹنوں کے درد ، کے علاوہ کمر کے درد ، گردن کے درد اور پیٹھ میں درد ، پٹھوں کا اکڑاؤ ، شوگر کے مریض جن کی شوگر لیول 250 سے کم ہو اس کے علاوہ صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک فون نمبر 040-65699966 پر کروائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT