Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں ٹیٹ کا گائیڈنس لکچر

دفتر سیاست میں ٹیٹ کا گائیڈنس لکچر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں دو پرچے ہیں اور 150 سوالات کے 150 نشانات ہیں ۔ کامیابی کے لیے 90 نشانات کا حصول عام زمرہ کے لیے ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ٹیٹ کا گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ اتوار 17 اپریل کو صبح 11 تا 3 بجے دن رکھا گیا ہے ۔ جناب عبدالرشید لکچر ڈائٹ ناگارم ٹیٹ کے امتحانی پرچے میں کس قسم کے سوالات آتے ہیں بتلائیں گے ۔ ٹیٹ کے ہال ٹکٹ اگر 20 اپریل کو ڈاؤن لوڈ ہوجاتے ہیں تو امتحان اپنی مقررہ تاریخ یکم مئی کو ہوگا ۔ ورنہ اس کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ۔ بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، لینگویج پنڈت امیدوار وقت پر شرکت کر کے استفادہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT