Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں کل بی ایڈ انٹرنس تمثیلی امتحان

دفتر سیاست میں کل بی ایڈ انٹرنس تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ 20 مئی (سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ میں شریک ہونے والے امیدوار کیلئے تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) اور تلنگانہ کا معلوماتی لکچر اتوار 22 مئی کو 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر نمونہ پرچہ حاصل کریں۔

 

مانو میں داخلہ پر پوسٹرس کا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 20 مئی (راست) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی تنظیم مانو المونی اسوسی ایشن (ما) کی جانب سے یونیورسٹی کے داخلہ اعلامیہ پر مشتمل پوسٹر جاری کیا گیا۔ اس کی رسم اجرائی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر نے اپنے دفتر میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ المونی اسوسی ایشن کا یہ کام یقینا قابل ستائش ہے۔ اس سے طلباء تک یونیورسٹی میں چلائے جارہے کورسز کے متعلق شعور بیدارہوگا۔ بطور خاص مدرسہ طلبہ کیلئے رابطہ (برج) کورسز کی مناسب تشہیر ضروری ہے۔ اس سے انہیں فنون، سائنسی و سماجی علوم میں اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم ہوگا۔ اس موقع پر صدر اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نائب صدر سید علی حیدر رضوی، محمد عبدالباسط جنرل سکریٹری، محمد واحد علی خان شریک معتمد ایوب علی خاں سید توفیق احمد اور خازن جناب سید عبدالقیوم موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT