Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں کل خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

دفتر سیاست میں کل خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نگرانی اور حجامہ کریں گے ، رجسٹریشن جاری

ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نگرانی اور حجامہ کریں گے ، رجسٹریشن جاری

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز اتوار 23 مارچ کو 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹرز ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی خواتین کا معائنہ اور حجامہ کریں گے ۔ کیمپ میں ڈاکٹر کوثر فاطمہ ، ڈاکٹر منیر فاطمہ ، ڈاکٹر جویریہ عرشین ، ڈاکٹر ہاجرہ ، ڈاکٹر سعدیہ کوثر اور دیگر لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے ۔ ایسے مریض جو جوڑوں کے درد ، کمر کے درد ، گردن کے درد ، امراض نسواں ، بے خوابی ، ذیابطیس ، بی پی ، میں مبتلا ہو اس کے علاوہ ایسے خواتین جو صحت مند ہوں مگر حجامہ کروانا چاہتے ہوں تو وہ سنت کی روشنی میں حجامہ کروائیں اس سے بدن انسان کی صحت معتدل رہتی ہے ۔ حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں میں شفا ہے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے کپ کے علحدہ سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے خواہش مند مریض اپنے نام فون نمبر 040-65699966 پر 11 بجے دن سے 4 بجے دن تک کرواسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT