Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست میں کل نعتیہ مشاعرہ ’ نکہت مدینہ‘

دفتر سیاست میں کل نعتیہ مشاعرہ ’ نکہت مدینہ‘

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، قلی قطب شاہ یکتا آرٹس کا اعلان

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، قلی قطب شاہ یکتا آرٹس کا اعلان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : قلی قطب شاہ یکتا آرٹس کی جانب سے عیدمیلاد النبیؐ کے ضمن میں نعتیہ مشاعرہ ’نکہت مدینہ ‘ 16 جنوری بروز جمعہ 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز پر منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان میں ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی ، محمد قمر الدین انجینئران چیف ، نواب کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس شرکت کریں گے ۔ سلطان مرزا کی حمد باری تعالی سے کارروائی کا آغاز ہوگا ۔ مدعو شعراء کرام مسرس یوسف روش ، ڈاکٹر ایس ایم محمود موسوی ، خان اطہر ، کامل حیدرآبادی ، یوسف الدین یوسف ، طیب پاشاہ قادری ، اطیب اعجاز ، عثمان مرزا ، حسین مجاہد الدین نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ خسرو شاہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ کنوینر پروگرام احمد صدیقی مکیش ہوں گے ۔ زاہد حسین زاہد آرگنائزر نے باذوق سامعین سے اس بابرکت محفل میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT