Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دفتر سیاست پر ایم ڈی یونانی کا تمثیلی امتحان کا انعقاد

دفتر سیاست پر ایم ڈی یونانی کا تمثیلی امتحان کا انعقاد

آج سرکاری انٹرنس ٹسٹ، امیدواروں میں خصوصی دلچسپی
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایم ڈی (یونانی) جو سنٹرل کونسل انسٹیٹیوٹ آف یونانی ریسرچ سنٹر میں پہلی دفعہ ہورہا ہے جو مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی ہے۔ اس کا ایک نہایت معلوماتی اور تمثیلی امتحان ادارہ سیاست اور آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس کے باہمی اشتراک محبوب حسین جگر ہال میں رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی یونانی میں پہلی دفعہ شعبہ معالجات اور شعبہ علم الادویہ میں 7 ، 7 جملہ 14 نشستیں ہیں جن میں داخلہ کیلئے 18 ڈسمبر کو پہلی دفعہ انٹرنس ہورہا ہے جو آن لائن کمپیوٹر پر ہوگا۔ اس کیلئے ماہرین کے سوالی پرچہ مرتب کیا اور کمپیوٹر پر بھی اس کی مشق کرواتے ہوئے سوالات کو حل کرنے کی تکنیک بتائے گئے۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کی زیرنگرانی یونانی ڈاکٹرس کی ٹیم جو ڈاکٹر محمد نجیب خان، ڈاکٹر سید توحید احمد، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب پر مشتمل تھی۔ اس اہم تمثیلی امتحان کا انعقاد کیا۔ یونانی ڈاکٹر اطباء جنہوں نے اس کا عملی مشاہدہ کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ان میں ڈاکٹر محمد سلیم نظامیہ طبی کالج، ڈاکٹر محمد اسمعیل، ڈاکٹر خواجہ محمد بہاء الدین شامل ہے۔ سید خالد محی الدین اسد اور سید رضوان نے مکمل معاونت کی۔
وظیفہ یابوں کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن
پنشنرس ڈے کا انعقاد، تہنیتی تقریب سے پرکاش گوڑکا خطاب
شمس آباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے عطاپور ڈیویژن میں مشک محل ہدا کالونی میں اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کی جانب سے پنشنرس ڈے منعقد کیا گیا، جس میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت وظیفہ یابوں کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ ہمیں ہمیشہ بزرگوں کا احترام کرنا اور ان کی دعائیں لینے کی ضرورت ہے۔ ان کی دعاؤں کی بدولت تلنگانہ میں خوشحالی ہوگی۔ حکومت اپنی جانب سے عوام کے تمام مسائل کو حل کررہی ہے۔ پنشنرس راجندر نگر ڈی ٹی او آفس منتقل ہونے پر مشکلات پیدا ہورہے ہیں اور دوبارہ اسے راجندر نگر میں ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا، جس پر رکن اسمبلی نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں عہدیداروں سے بات کرچکے ہیں اور بہت جلد ڈی ٹی او آفس راجندر نگر میں قائم کرتے ہوئے تمام کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ محمد عبدالحمید ریٹائرڈ انسپکٹر و دیگر پنشنرس کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سیاجی راؤ پاٹل اسوسی ایشن صدر، محمد عبدالحمید نائب صدر، وینو گوپال جوائنٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT