Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دفعہ اے 35کیس کی سماعت مؤخر، احتجاج سے دستبرداری

دفعہ اے 35کیس کی سماعت مؤخر، احتجاج سے دستبرداری

سری نگر 25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) عدالت عظمیٰ کی جانب سے دفعہ 35 اے سے متعلق مقدمے کی سماعت دیوالی کے تہوار تک موخر کرنے کے بعد کشمیری علیحدگی پسند قیادت نے اس سلسلے میں جاری کردہ احتجاجی کلینڈر واپس لے لیا ہے ۔ خیال رہے کہ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت دفعہ 35 اے کے دفاع کے لئے 23 اگست کو باضابطہ طور پر احتجاجی مہم کا اعلان کیا۔انہوں نے 29 اگست جس دن دفعہ 35 اے کے معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی تھی، کو پورے جموں کشمیر میں ایک روزہ ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کوئی بھی منفی فیصلہ سنایا تواسی لمحے سے ایک ہمہ گیر عوامی ایجی ٹیشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT