Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / دفعہ 35کیخلاف سازشوں پر کشمیر میں ہڑتال

دفعہ 35کیخلاف سازشوں پر کشمیر میں ہڑتال

سری نگر ، 12اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر کو آئین کی دفعہ 35A اور دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے خلاف رچی جارہی مبینہ سازشوں کے خلاف وادی کشمیر کے 10 اضلاع اورجموں کے خطہ چناب و پیرپنچال کے بعض حصوں میں ہفتہ کو مثالی ہڑتال رہی جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ ہڑتال کے دوران کشمیر انتظامیہ نے ریاست کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پائین شہر کے پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کئے۔ہڑتال کی یہ اپیل کشمیری علیحدگی پسند قیادت نے کی تھی جبکہ دیگر علیحدگی پسند جماعتوںاور چند ایک تجارتی انجمنوں بالخصوص کشمیر اکنامک الائنس اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن نے اس ہڑتالی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جہاں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں، وہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت کلی طور پر معطل رہیں۔ تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری دفاتر میں معمول کا کام کاج بری طرح متاثر رہا۔ 2014میں این جی او ’وی دی سٹیزنس‘ نے سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں دفعہ 35A کو چیلنج کیا گیا۔
گذشتہ ہفتے پٹیشن پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے عدالت میں دفعہ35A کے موضوع کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پر وسیع بحث چاہتی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT