Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دفعہ 370 :جموں و کشمیر اور باقی ہندوستان کے درمیان

دفعہ 370 :جموں و کشمیر اور باقی ہندوستان کے درمیان

ایک پل : محبوبہ مفتی ، بے چینی پر تبصرے کی مذمت
جموں ، سرینگر۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج ’’مکمل جذباتی اور نفسیاتی ‘‘تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دستور ِ ہند کی دفعہ 370 کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ جموں و کشمیر کو باقی ہندوستان سے مربوط کرنے والا ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی ایک دوسرے سے خوف زدہ ہیں حالانکہ دونوں کا مقصد ایک ہی ہے اور وہ جموں و کشمیر کو متحد اور خوشحال دیکھنا ۔سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے آج چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے کشمیر میں پانچ ماہ طویل بے چینی کو ’’اچھی طرح منصوبہ بند ‘‘ قرار دینے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح وہ وادی کشمیر کے حقائق کو مسخ کررہی ہیں۔ محبوبہ مفتی کا موقف 2016ء سے جاری احتجاج کے بارے میں نہ صرف ذمہ داری سے فرار ہے بلکہ وادی کشمیر کے حقائق کو مسخ کرنا ہے۔ چیف منسٹر کا بار بار تبدیل ہوتا ہوا موقف جولائی سے صورتحال کو ابتر کرنے کی وجہ ہے۔ سوگوار خاندانوں کے نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ریاستی ترجمان جنید عظیم مٹو نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT