Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / دفعہ 370 پر سپریم کورٹ تاثرات، محبوبہ مفتی کا خیرمقدم

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ تاثرات، محبوبہ مفتی کا خیرمقدم

سرینگر ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے سپریم کورٹ کے اس تاثر کا خیرمقدم کی ہیں جس میں کہا گیا ہیکہ اس ریاست کو خصوصی موقف دینے والی دستور کی دفعہ 370 کوئی عارضی قانونی گنجائش نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ اس (دفعہ 370) کے مستقل موقف کے بارے میں معزز سپریم کورٹ کے تاثرات ہمارے عوام کیلئے ایک قابل خیرمقدم یقین دہانی ہے‘‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 نہ صرف جموں و کشمیر کی علاقائی یکجہتی کا تحفظ کرتی ہے بلکہ ریاست کی مذہبی، تہذیبی اور لسانی یکجہتی کے تحفظ میں بھی وسیع تر رول ادا کرتی ہے‘‘۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ دستور کی دفعہ 370 کوئی عارضی گنجائش نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT