Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / دفعہ341سے مذہبی قید ہٹانے کیلئے بھی آرڈیننس لائیں :مسلم مورچہ

دفعہ341سے مذہبی قید ہٹانے کیلئے بھی آرڈیننس لائیں :مسلم مورچہ

نئی دہلی3نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یونائٹیڈ مسلم مورچہ نے آر ایس ایس کی طرف سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت سے آرڈیننس لانے کے مطالبہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت چل رہی ہے تو پھر پارلیمنٹ اس میں کس طرح مداخلت کرسکتی ہے لیکن اس کے باوجود اگر حکومت سنگھ پریوار کی مانگ پر آرڈیننس لانے کے لئے تیار ہوتی ہے تو اسے اس کے ساتھ ہی دفعہ 341 سے مذہبی قید ہٹانے پر بھی آرڈیننس لانا چاہئے تاکہ دونوں معاملات ایک ہی ساتھ حل ہوسکیں۔مورچہ کے قومی صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایم اعجاز علی نے کہا کہ اجودھیا تنازعہ اور دفعہ 341کا معاملہ ، دونوں فی الوقت سپریم کورٹ میں ہیں اور دعوی کیا کہ دونوں ایک دوسرے سے جڑ ے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا تنازعہ 1949 میں پیدا ہوا جب کہ بابری مسجد کے اندر رام للا کی مورتی رکھی ہوئی پائی گئی لیکن پوجا روکنے کے لئے عدالت کے حکم سے مسجد میں تالا لگادیا گیا ۔ اس کے ردعمل کے طورپر ہی 10اگست 1950کودفعہ 341 پرمذہبی قید لگادی گئی جس کے ذریعہ دلت مسلمانوں کو شیڈولڈ کاسٹ کو ملنے والے مراعات سے محروم کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT