Thursday , December 13 2018

دلائی لاما تھکاوٹ سے دوچار سفر کا پروگرام تبدیل

امراوتی۔ 9 فروری (پی ٹی آئی) بدھسٹ رہنما دلائی لاما امراوتی میں نیشنل ویمنس پارلیمنٹ میں شرکت کیلئے آج یہاں پہنچے لیکن ان کی صحت ناساز تھی، تاہم عہدیداروں نے وضاحت کی کہ وہ تھکے ہوئے ہیں۔ دلائی لاما ایرپورٹ پہنچتے ہی امراوتی کیلئے روانہ ہوئے لیکن ان کا منصوبہ اس وقت ترک کرنا پڑا جب انہوں نے وجئے واڑہ میں ہوٹل کے کمرہ میں رہنے ہی کو ترجیح دی۔عہدیداروں نے کہا کہ پیرانہ سالی کے سبب وہ کافی تھکے ماندے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT