Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی2مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حکومت نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح اور پرانی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان روی کمار نے میڈیا میں آرہی خبروں پر کہا کہ دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کی پوزیشن بالکل صاف اور پہلے جیسی ہے ۔ ہندوستان میں، دلائی لامہ کو اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پوری آزادی ہے ۔غور طلب ہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو ایک نوٹ بھیجا تھا۔ اس نوٹ میں، مسٹر سنہا نے اعلی رہنماؤں اور سرکاری ملازمین کو دلائی لامہ کے پروگرام میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT