Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / دلائی لامہ سے ہرگز ملاقات نہ کریں ، عالمی قائدین کو چین کا انتباہ

دلائی لامہ سے ہرگز ملاقات نہ کریں ، عالمی قائدین کو چین کا انتباہ

بیجنگ ۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ملک یابیرونی قائد دلائی لامہ سے ملاقات کرتا ہے یا اُن کی میزبانی کرتا ہے تو اُسے ایک ’’بڑا جرم ‘‘ تصور کیا جائے گا کیونکہ چین تبتی روحانی پیشواء کو ایک ’’علحدگی پسند‘‘ قرار دیتا ہے جو تبت کو چین سے الگ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ چین وقتاً فوقتاً اُن عالمی قائدین سے احتجاج کرتا رہا ہے جو دلائی لامہ سے ملاقات کرتے ہیں یا اُن کی میزبانی کرتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ چین نے اُن تمام بیرونی مملکتوں سے یہ اپیل بھی کررکھی ہے کہ جو ممالک چین سے سفارتی تعلقات بگاڑنا نہیں چاہتے وہ تبت کو چین کا ہی حصہ قرار دیں۔ چین نے اُس وقت بھی زبردست احتجاج کیا تھا جب جاریہ سال ہندوستان نے دلائی لامہ کو شمال مشرقی علاقوں بشمول اروناچل پردیش کے کچھ حصوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی تھی ۔ ہمالیائی مملکت میں چین کے خلاف ناکام علم بغاوت کرنے کے بعد دلائی لامہ 1959 ء میں تبت سے فرار ہوگئے تھے اور اُس کے بعد سے دلائی لامہ ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT