Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی

دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانیوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 20 سالہ منیشا نے خودسوزی کرلی۔ منیشا کی شادی کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن ملکارجن سے دو سال قبل ہوئی تھی۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے اپنے مائیکے کا رخ کیا تھا جس کو دوبارہ سسرال والوں نے طلب کرلیا تھا۔ تاہم شوہر سے دوبارہ جھگڑا ہوگیا اور اس خاتون نے گذشتہ ماہ اپنے جسم کو آگ لگا لی اور کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT