Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی

دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) مائیلار دیو پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور بیٹی کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کرلی۔ انسپکٹر مائیلاردیو پلی مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 22 سالہ سواتی جو پیشہ سے مزدور برنداون کالونی کے ساکن گوپال چاری کی بیوی تھی۔ اس کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی۔ حالیہ دنوں اس کے شوہر اور بیٹی کی موت ہوگئی تب سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT