Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 18 سالہ سندھیہ نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات باورچی خانہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سندھیہ کارمیکا نگر علاقہ کے ساکن انجینیلو کی بیوی تھی ۔ یہ لڑکی ایک مضمون میں ناکام ہوگئی تھی ۔ جس نے کل شام یہ انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

حیات نگر میں سانپ ڈسنے سے
مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) شہر کے مضافاتی علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ سانپ ڈسنے کے تین واقعات کے بعد کل رات حیات نگر میں ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ سواپنا نامی خاتون فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ سواپنا حیات نگر علاقہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ شیکھر کرانہ دکان کا مالک تھا ۔ اس خاتون کو 6 اگست کے دن سانپ نے ڈس لیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران سواپنا فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT