Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دلبرداشتہ مقروض شخص کی خودکشی

دلبرداشتہ مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) والدہ کے علاج کیلئے حاصل کردہ قرض کی عدم  ادائیگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ رویندر نے انتہائی اقدام کرلیا۔ رویندر بہلول خاں گوڑہ علاقہ کے ساکن سیامیول کا بیٹا تھا۔ گذشتہ سال رویندر کی والدہ کو سانپ نے ڈس لیا تھا اور اس نے اپنی والدہ کا علاج کروایا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کی والدہ نہیں بچی اور اس کے علاج کیلئے اس شخص نے 5 لاکھ روپئے کا قرض لیا تھا جس کی ادائیگی سے وہ پریشان تھا جس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT