Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

دلبرداشتہ کسان کی خودکشی

کیرامیری۔9دسمبر۔(سیاست نیوز) کیرامیری منڈل کے موضع کیلی کے متوطن بزرگکیری میں قرض میں مبتلا کسان این رام کشن  65سالہ نے کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کرلی ۔ بیوا ڈی انوسایا بائی کے بموجب این رام کشن بینک سے قرض حاصل کردہ دیڑھ لاکھ اور ساہوکار سے سود پر قرض لیا گیا ڈھائی لاکھ تھا۔ ساہو کار لوگ قرض  کے ادا کرنے کیلئے کا فی پریشان کر رکھا تھا ۔ امسال بارش ناکافی ہونے کی وجہ سے کاشت کاری میں کا فی نقصان اٹھا نا پڑا اورقرض ادا کرنے کی کوئی ٹھوس صورت نہ ہونے کی بناء رام کشن نے کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کر لی ۔ کیرامیری سے پولیس عملہ نے موقع واردات پر پہنچ کر نعش کا معائینہ کیا اور کیس د رج رجسٹر کر تے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
مد ہول /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) مدہول نئی آبادی چوراہے کے قریب سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلا ک ہو گیا۔ پولیس کی اطلاع کے بموجب سری بوینا موراری عمر 24 سال متوطن ما نجری دھر م آباد سے مدہول چار بھائی بیڑی کمپنی آرہا تھا کہ مستقر مدہول کے قریب ایک ٹپر جس کا نمبر AP 01 V 2192 ہے اس کے پچھلے حصہ سے ٹکرا گیا ٹو ویلر گاڑی نمبر4 MH 26 AN 800  ہے ٹو ویلر سوار نوجوان اپنی گاڑی کا توازن کھو کر ٹپر میں جا گھسا جس کو 108 ایمبو لنس کے ذریعہ بھینسہ دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں سے جا نبردار نہ ہوسکا ۔ مدہول پولیس نے ایک کیس درج کر تے ہوئے ٹپر اور ٹو وہیلر کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT