Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دلتوں پر حملے : مودی کی خاموشی رضامندی کے مترادف : سی پی ایم

دلتوں پر حملے : مودی کی خاموشی رضامندی کے مترادف : سی پی ایم

راجکوٹ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں دلتوں کے خلاف حملوں پر وزیراعظم نریندر مودی کی معنی خیز خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی ایم لیڈر برندا کرات نے آج کہاکہ اس خاموشی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گاؤ رکھشک کمیٹیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کو وزیراعظم کی تائید حاصل ہے۔ کرات اور سی پی ایم رکن پارلیمنٹ پی کے بیجو گجرات میں دلتوں پر مظالم کے متاثرین اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کے لئے یہاں آئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شریمتی کرات نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر سیاست کرنے نہیں آئی ہیں بلکہ مظلومین سے اظہار یگانگت کرنا چاہتی ہیں جبکہ رکن پارلیمنٹ نے بیجو نے کہاکہ گجرات میں گزشتہ 15 سال کے دوران دلتوں کی حالت ابتر ہوگئی ہے جوکہ ہم سب کے لئے تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT