Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دلتوں پر حملے کرنے والے گاؤ رکھشک ہندو نہیں

دلتوں پر حملے کرنے والے گاؤ رکھشک ہندو نہیں

تمام مذاہب اور ذاتوں کو ملک میں مساویانہ درجہ : وینکیا نائیڈو
حیدرآباد ۔ 15 اگست ( سیاست نیوز)  مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ دلتوں پر حملہ کرنے والے گاؤ رکھشک ہندو نہیں ہے ‘ مقبوضہ کشمیر کی ایک انچ اراضی بھی پاکستان کو نہ دینے کا اعلان کیا ۔ آج حیدرآباد میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤ رکھشکوں کے نام پر دلتوں پر جو جملہ کررہے ہیں وہ ہندو نہیں ہیں ۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا ملک کے حق میں بہتر نہیں ہے ۔ شرم کی بات ہیکہ آزادی کے 68سال تکملک میں دلتوں پر حملے ہوئے ہیں تمام ہندوستانیوں کیلئے یہ بہت بڑا چیلنج سب اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ اقلیتوں ‘ خواتین اور مختلف طبقات و مذاہب کے عوام میں برابری کے جذبات کو فروغ دیں ۔ چند افراد سیاسی مفادات کیلئے دلتوں پر حملہ کررہے ہیں ‘ انہیں اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کمیونزم اور سرمایہ داری قوم کیلئے سودمند نہیں ہے ۔ قوم کیلئے قوم پرستی ہی کارآمد ہے جس سے ترقی کی راہیں ہموار ہوتیہیں ۔ انہوں نے ملک کے وسیع تر مفاد اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا مشورہ دیا اور ہر شہری کو قوم کی ترقی کا حصہ دار بنتے ہوئے ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونے پر زور دیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری مسٹر مرلیدھر راؤ بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر لکشمن کے علاوہ دوسرے قائدین اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT