Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / دلتوں کا بدھ مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ

دلتوں کا بدھ مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ

احمد آباد ۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اونا میں دلتوں پر مظالم کے پیش نظر تقریباً اس طبقہ کے ایک ہزار افراد نے بدھ مذہب قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ ان کا یہ موقف ہے کہ ہندو مذہب سے وابستگی کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ ان کے ساتھ مساویانہ سلوک روا نہیں رکھا جارہا ہے ۔ دلت طبقہ کے ان ارکان نے اپنی رضامندی کے ساتھ فارم کی خانہ پری کرلی ہے جسے بہت جلد حکومت کو پیش کردیا جائے گا ۔ اونا واقعہ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں دلتوں کا احتجاج جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT