Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دلتوں کو اراضی کی فراہمی میں تلنگانہ سرفہرست

دلتوں کو اراضی کی فراہمی میں تلنگانہ سرفہرست

کوہیر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک جوائنٹ کلکٹر مسٹر ڈاکٹر اے شرتھ نے آج کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع متیار پلی میں حکومت کی جانب سے دلتوں کو مفت دیئے جانے والی 3 ایکر اراضی کے بارے میں کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کی ۔ بعدازاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر کے ہریش

کوہیر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک جوائنٹ کلکٹر مسٹر ڈاکٹر اے شرتھ نے آج کوہیر منڈل کا دورہ کرتے ہوئے موضع متیار پلی میں حکومت کی جانب سے دلتوں کو مفت دیئے جانے والی 3 ایکر اراضی کے بارے میں کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے تمام تفصیلات حاصل کی ۔ بعدازاں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر کے ہریش راؤ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع میدک میں دلتوں میں 3 ایکر اراضی کی تقسیم میں ریاست تلنگانہ سرفہرست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختصر سے عرصہ میں 441 ایکر اراضی 176 کسانوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ اسی طرح کوہیر منڈل کے موضع متیار پلی میں 33 ایکر اراضی خرید کر حکومت نے دلتوں میں تقسیم کررہی ہے جس کی لاگت ایک کروڑ 4 لاکھ 18 ہزار مقرر کی گئی ہے اور اس زمین میں بورویلس کی کھدائی اور برقی سپلائی بھی شامل ہے ۔ یہ سلسلہ 5 سالوں تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں 10 ہزار طلباء و طالبات میں انکم اور کاسٹ سرٹیفیکٹ تیار کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچایا گیا یہ ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔ پہلے طلباء دفاتر کے چکر کاٹ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں کسانوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے زمین بندی پروگرام عمل میں لایا گیا جس کے تحت 22 ہزار 187 درخواستیں ضلع بھر میں داخل کی گئی ہے ۔ 31 مارچ تک تمام درخواستوں کی یکسوئی کر لی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک کے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت انکم جلد کاسٹ سرٹیفیکٹ دینے میں تاخیر نہ کریں ۔ اگرچہ کوئی تحصیلدار بلاوجہ تاخیر کرنے پر ان سے رجوع ہوں ۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار فرحین شیخ ، ڈپٹی تحصیلدار ، ریونیو انسپکٹر بسواراج ، محمد عبدالقدیر سرپنچ متیار پلی ، محمد انجم وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT