Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / دلتوں کو فراہم کردہ اراضیات غنڈہ عناصر اور پولیس کے ذریعہ چھیننے کی کوشش

دلتوں کو فراہم کردہ اراضیات غنڈہ عناصر اور پولیس کے ذریعہ چھیننے کی کوشش

تلنگانہ میں غنڈہ راج کا الزام ، تلنگانہ پوراٹا سمیتی قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔19 فروری (سیاست نیوز) دلتوں کو مکانات اور کھیتی باڑی کے استعمال کیلئے دی گئی اراضیات کو غنڈہ عناصر اور پولیس کے دباؤ کے ذریعہ چھیننے پر بضد ہیں جس کیلئے سائبرآباد کمشنر وینکٹیش کانسٹبل اور دوسرے افراد کا استعمال کررہے ہیں۔ یہ بات تلنگانہ پوراٹا سمیتی کے قائدین بی لکشمیا ریاستی صدر، یوساسا سیوا راؤ، پروفیسر کے وائی رتنم نے آج پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے وجود میں آنے کے بعد اس بات کی امید تھی کہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پولیس اور عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑھاوا دیا گیا لیکن پولیس ان دنوں حکومت اور ارکان اسمبلی کے اشاروں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اس روش کے سبب آج غنڈہ عناصر کی ہمت میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دیہات اور قصبہ جات میں دلت طبقات اپنی محنت کی کمائی کررہے ہیں۔ پولیس کو ہدایت دیں کہ عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھے۔ اس لئے پولیس دلتوں کو چور اور دشمن کی طرح دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیوڑلہ کے اسکولس میں جو دلت طبقات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ہیں، ان کے ساتھ بھی پولیس کا رویہ بھیانک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ طلباء کو پڑھائی کے دوران ہی پولیس اسکولس میں گھس کر انہیں گرفتار کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی تمام تر اسکیمات ڈبل بیڈروم، کسانوں کو اراضی دیئے جانے اور دیگر اسکیمات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پولیس کمشنر سے اپیل کی کہ وہ چیوڑلہ میں ہونے والے دلتوں کے ساتھ واقعات پر تحقیقات کروائی جائے۔

TOPPOPULARRECENT